جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سائنس کی دنیا میں روزنت نئے تجربات کئے جارہے ہیں اورہرچیز کو بہتر سے مزید بہتر بنایا جارہا ہے ایسا ہی کچھ کچن میں کھانا پکانے والے روبوٹس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بھی تجربہ کیا گیا ہے۔ جرمنی کے شہرمیونخ کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے محققین نے کچن میں کھانا تیار کرنے والے روبوٹس کی غلطیوں کو سدھارنے کے لئے ایک نیا سوفٹ ویئرتیارکرلیا ہے۔ کھانا پکانے کی منفرد صلاحیتوں کے حامل یہ روبوٹس انسانوں کی طرح اب اپنی غلطیاں ٹھیک کرسکیں گے اس نئے سوفٹ ویئر کے تحت نہ صرف کھانا پکانے والے روبوٹس کو یہ اندازہ ہوسکے گا کہ ان کے کس عمل کے کیا نتائج ہوں گے اوراس میں بہتری کیسے لائی جا سکے گی۔
Posted on Jul 04, 2011
سماجی رابطہ